ریاض(آئی این پی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانس کے صدر میکرون نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورت حال اور غزہ میں انسانی المیے کے خاتمے کیلئے کوششوں پر گفتگو کی گئی۔سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنمائوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور مشرقِ وسطی میں قیامِ امن کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر صدر میکرون نے کہا ہے کہ وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ 22 ستمبر کو نیویارک میں ہونے والی دو ریاستی حل کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے