مزنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا.

گرفتار افراد گرد و نواح میں منشیات کی سپلائی میں ملوث تھے اور مختلف علاقوں میں گھوم پھر کر منشیات فروخت کرتے تھے۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان چوری اور ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں بھی پولیس کو مطلوب تھے۔ایس پی سول لائنز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت وقاص اور حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 1320 گرام چرس اور 520 گرام آئس برآمد کی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔