انسٹاگرام اب صارفین کو پوسٹس کے کیپشن میں کلک ایبل لنکس شامل کرنے کی سہولت دینے کے لیے ایک نئے فیچر کی ٹیسٹنگ کر رہا ہے۔
فی الحال یہ آزمائش محدود صارفین، خاص طور پر میٹا ویریفائیڈ سبسکرائبرز، کے لیے کی جا رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق، ہر صارف ایک ماہ کے دوران اپنی پوسٹس میں 10 لنکس شامل کر سکتا ہے، اور اس کا مقصد صارفین کو اپنی ویب سائٹس یا دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کی ٹریفک بڑھانے میں مدد دینا ہے۔میٹا نے تصدیق کی ہے کہ یہ فیچر ابھی تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں اور اس کے عام متعارف ہونے یا ویریفائیڈ صارفین تک محدود رہنے کی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں۔یہ فیچر انسٹاگرام میں کلک ایبل لنکس کی طویل مدتی کمی کو پورا کرنے کی کوشش ہے، کیونکہ اب تک پوسٹ کیپشن میں لنک ڈالنے کی اجازت نہیں تھی۔