سعودی عرب میں ماہِ شوال کا چاند آج دیکھا جائے گا، جبکہ موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔
اگر چاند نظر نہ آیا تو سعودی عرب میں جمعرات کو 30واں روزہ رکھا جائے گا اور عید الفطر 20 مارچ کو منائی جائے گی۔سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی عدالت کو اطلاع دیں اور اپنی گواہی ریکارڈ کروائیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور بیشتر عرب ممالک میں 18 فروری کو رمضان المبارک کا آغاز ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، جس میں شوال کے چاند سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔