گواہان کا موقع پر موجود ہونا اور اتنے بڑے حملے میں کسی خراش کا نہ آنا غیر فطری ہے
اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ نے قتل اور دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو بری کر دیا۔جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اپیلوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالتِ عظمی نے ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ کا سزائے موت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ عدالت نے ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیا گیا جبکہ ملزمان ایف آئی آر میں نامزد نہیں تھے جس کے باعث شناخت کا عمل مشکوک ہے۔تحریری فیصلہ میں لکھا گیا کہ گواہان کا موقع پر موجود ہونا اور اتنے بڑے حملے میں کسی خراش کا نہ آنا غیر فطری ہے، ملزمان کی مشترکہ شناخت پریڈ قانونی طور پر ناقابلِ قبول اور غیر محفوظ ہے، شناخت پریڈ سے پہلے ہی ملزمان کی شناخت پولیس پر ظاہر ہو چکی تھی