لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق شفیق آباد میں جمال سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون,شالیمار میں وقاص سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,,نواب ٹاون میں ریاض سے1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون,شادباغ میں جاوید سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون،ماڈل ٹاون میں تنویر سے50 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.ڈیفنس اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ کاہنہ نوانکوٹ اور نولکھا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔