قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے لیے مدعو رہنماؤں کی فہرست جاری

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے لیے مدعو رہنماؤں کی فہرست جاری

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے لیے مدعو کیے گئے رہنماؤں کی فہرست منظر عام پر آ گئی ہے جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز سمیت اہم سیاسی شخصیات کو دعوت دی گئی ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف کے ساتھ ساتھ 122 ارکان شریک ہوں گے، جبکہ اجلاس میں کسی غیر متعلقہ شخص کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ فہرست میں اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی شریک ہوں گے۔اس اجلاس میں مختلف سیاسی رہنماؤں کے نام شامل ہیں جن میں مولانا فضل الرحمٰن، عمر ایوب، مولانا غفور حیدری، صاحبزادہ حامد رضا، فاروق ایچ نائیک، سینیٹر راجا ناصر عباس، محمود اچکزئی، اختر مینگل، اسد قیصر اور زرتاج گل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایمل ولی خان، خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کو بھی قومی سلامتی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔