پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، ڈالر کی قیمت میں کمی

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا، جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت آغاز ہوا، جہاں 100 انڈیکس 549 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 116,749 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 116,200 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 280 روپے 7 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔