پاناما میں ملک گیر بلیک آئوٹ ، پانی کی سپلائی معطل

 بلیک آئوٹ آدھی رات سے کچھ دیر قبل اس وقت ہوا جب ایک نجی جنریٹر کو نقصان پہنچا
  پاناما سٹی(آئی این پی )وسطی امریکہ کے ملک پاناما میں رات گئے بجلی کے ملک گیر بلیک آئوٹ کے بعد حکام بجلی کی بحا لی کیلئے کوشاں ہیں ۔ یہ بلیک آئوٹ آدھی رات سے کچھ دیر قبل اس وقت ہوا جب ایک نجی جنریٹر کو نقصان پہنچا، جس کی تصدیق صدر ہوزے رال مولینو نے کی ہے۔  غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث پینے کے پانی تک رسائی بھی متاثر ہوئی، کیونکہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کام نہیں کر سکے