فیفا ورلڈ کپ: ایک دن میں حاضری کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026ء  میں ایک روز میں اسٹیڈیم میں حاضری کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا۔فیفا کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 16 جون کو میگا ایونٹ کے 4 میچز میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 81 ہزار 223 شائقین فٹبال اسٹیڈیم پہنچے۔یہ حاضری فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ میں 1 دن میں سب سے زیادہ تماشائیوں کی  آمد کا نیا ریکارڈ ہے، اس سے قبل 1994ء￿  ورلڈ کپ میں 2 لاکھ 77 ہزار 70 شائقین کی اسٹیڈیم  آمدکا ریکارڈ تھا۔اعداد و شمار کے مطابق فرانس، سینیگال، عراق، ناروے، ارجنٹائن، الجزائر،  آسٹریا اور اردن کے میچز میں ریکارڈ حاضری رہی۔فیفا حکام کے مطابق موجودہ رفتار برقرار رہی تو گروپ مرحلے کے اختتام تک نیا مجموعی حاضری ریکارڈ قائم ہو سکتا ہے۔فیفا حکام کے مطابق ورلڈ کپ آمدنی عالمی سطح پر مردوں، خواتین اور یوتھ فٹبال کی ترقی پر خرچ کی جاتی ہے۔