ہم انسٹاگرام کی سب سے مشہور جوڑی ہیں، جارجیا میلونی کی مودی سے دلچسپ گفتگو وائرل

پیرس(آئی این پی )فرانس میں منعقدہ جی سیون اجلاس کے دوران بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی کے درمیان ہونے والی مختصر مگر دلچسپ گفتگو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں رہنما دیگر عالمی قائدین کے ساتھ گروپ فوٹو سے قبل ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے اور خوش گوار انداز میں گفتگو کرتے دکھائی دیئے۔ ویڈیو کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت کا ذکر کیا، جس پر جارجیا میلونی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا جی ہاں! ہم انسٹاگرام کی سب سے مشہور جوڑی ہیں۔