جسپریت بمراہ نے کپتان نہ بننے کی وجہ بتا دی!

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی فاسٹ بولر نے جسپریت بمراہ کا کہنا ہے کہ وہ ورک لوڈ منیجمنٹ کی وجہ سے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نہیں بنے اور یہی بات وجہ انہوں نے بی سی سی ا?ئی کو بھی بتائی ہے۔گزشتہ ماہ مئی میں روہت شرما کی ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بی سی سی ا?ئی نے شبھمن گِل کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچز کی سیریز کے لیے بھارت کا نیا کپتان منتخب کیا تھا۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے جسپریت بمراہ کا کہنا تھا کہ کپتانی کے پیچھے کوئی بڑی کہانی نہیں ہے۔ ایسی کوئی بات نہیں کہ انہیں ہٹا دیا گیا یا ان کی دیکھ بھال نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ سے قبل ا?ئی پی ایل کے دوران انہوں نے بی سی سی ا?ئی کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے اپنے ورک لوڈ کے متعلق بتایا۔ انہوں نے ان لوگوں سے بات کی جنہوں نے ان کی کمر کو دوبارہ صحت یاب کیا۔ انہوں نے اس سرجن سے بات کی جنہوں نے ان کو ہمیشہ بتایا کہ انہیں ورک لوڈ کے حوالے سے کتنا محتاط ہونا پڑے گا۔