جیل ملازمین کو ٹی شرٹس پہننے کا حکم

 اجازت صرف آپریشنل ڈیوٹی کے لیے دی گئی ، محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات کو مراسلہ بھجوادیا
لاہور(کرائم رپورٹر)جیلوں کے ملازمین کو شدید گرمی اور ہیٹ ویو سے بچانے کا فیصلہ کیا گیا گرمی کے موسم کے دوران جیل کے یونیفارم کے عملے کی طرف سے ٹی شرٹس پہننے کا حکم دیا گیاموسم گرما کے دوران صوبے بھر میں شدید گرمی اور مسلسل بلند درجہ حرارت کے پیش نظر ہر سال یکم اپریل سے 30 ستمبر تک پنجاب کی جیلوں کے یونیفارم عملے کے لیے کالی ٹی شرٹ کے استعمال کی اجازت دی ہیمراسلہ کے مطابق سہولت کی اجازت صرف آپریشنل ڈیوٹی کے لیے دی گئی ہے تاکہ سخت موسمی حالات میں عملے کی صحت، راحت اور کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکیعدالتوں میں یا اس طرح کے کسی دوسرے فورم پر یا کسی رسمی سرکاری مصروفیات میں شرکت کے دوران ٹی شرٹس نہیں پہنی جائیں گی۔حکم نامے کو محکمے کی اطلاع کے تحت تمام فیلڈ فارمیشن تک پہنچا جائیمحکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات کو مراسلہ بھجوادیاآئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے حکم پراے آئی جی (اسٹیبلشمنٹ) جیل خانہ جات نے تمام افسران کو مراسلہ بھجوادیا۔