بجٹ تیاری میں اعتماد میں نہ لینے پر بھی گلہ کیا،وزیراعظم نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صدراور وزیراعظم کی ملاقات میں پیپلز پارٹی کے بجٹ پر تحفظات زیر غور آئے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ پیپلز پارٹی نے سکھر حیدر آباد موٹروے، کراچی، حیدر آباد کے الگ ترقیاتی منصوبوں کا معاملہ بھی رکھا۔ وفاقی پی ایس ڈی پی میں سندھ کو نظر انداز کرنے کے معاملے پر تحفظات سے بھی آگاہ کیا، پیپلز پارٹی نے بجٹ تیاری میں اعتماد میں نہ لینے پر بھی گلہ کیا،جس پر وزیراعظم نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔