لاہور(آئی این پی )لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے سے متعلق کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کو سیشن کورٹ منتقل کر دیا۔پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار 15ملزموں کے خلاف مقدمے پر سماعت ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے مقدمے پر فیصلہ سنایا۔