لاہور ( آئی این پی )لاہور میں قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران مہران موحدفر نے پاکستانی قوم کے نام اپنا پیغام جاری کیا ہے ۔اپنے پیغام میں قونصل جنرل لاہور مہران موحد فر نے کہامیرے بھائیو اور بہنو،السلام علیکم!۔میں اپنے تمام عظیم پاکستانی بھائیوں اور بہنوں بشمول سیاسی، مذہبی اور کاروباری شخصیات کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کی مذمت اور ایرانی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے گرمجوشی اور دلکش پیغامات کی تہہ دل سے قدر کرتا ہوں۔ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی علاقائی سالمیت، اصولوں اور انقلاب عظیم کے منشور کے آخری دم تک دفاع کے لیے کھڑا ہے۔ ہم ایرانی قوم اللہ کے وعدے پر یقین رکھتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ ہماری فتح ہوگی۔