صدر اور وزیراعظم ،وزیر اعلی مریم نواز شریف کا سال نو 2026 پر قوم کے نام پیغام

  اسلام آباد،لاہور(نیٹ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نئے سال 2026 کے موقع پر اپنے پیغام میں قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔دونوں شخصیات نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے عوام، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اورعالمی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کے نگہبان ہونے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کی تجدید کرنا ہوگی۔صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان چیلنجز سے محفوظ نہیں لیکن ہم بیبس بھی نہیں، اتحاد، استقامت، تخلیقی صلاحیت، یقین سے مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں۔وزیر اعظم ا?فس سے جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں دعا کی کہ اہلیان وطن کو نئے سال کی خوشیاں مبارک ہوں، 2026 کا سورج ملک کے لیے ترقی کی نوید لے کرطلوع ہو۔انہوں نے کہا کہ 2025کا سال دفاع وطن کے اعتبار سے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا، قوم بہادر افواج کے ساتھ مل کردفاع وطن کے لیے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔وزیر اعلی مریم نواز شریف سال 2026 کو نوجوانوں کا سال قرار دیا