غیرقانونی شکار کا الزام ، 7ملزم گرفتار

ایک ملزم سے 70مینااور 35گھریلوچڑیاں بر آمد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل اور پرندے قدرتی ماحول میں آزاد کرنے کاحکم
لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ جنگلی حیات نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر مقامات سے جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار ،قبضہ اور تجارت کے الزام میں 7ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے عام مینا، گھریلو چڑیاں،تیتر اور لیپرڈ جیکو بر آمد کرلیں۔وائلڈلائف رینجرز لاہور نے دو مختلف کارروائیوں میں جنگلی پرندوں کی غیرقانونی تجارت میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے ایک ملزم سے 70مینااور 35گھریلوچڑیاں بر آمد کرکے ایک کو 25ہزار روپے جرمانہ جبکہ دوسرے ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل اور پرندے قدرتی ماحول میں آزاد کرنے کاحکم دیا جنہیں احاطہ عدالت میں ہی نمائندہ عدالت کے روبرو آزاد کردیاگیا۔ ایک اور کارروائی کے دوران اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجرچکوال مرزا عابد حسین نے ایڈیشنل چیف وائلڈلائف رینجر نارتھ زون ڈاکٹر سجاد حسین کی ہدایت پر لیپرڈ جیکوکی غیرقانونی تجارت پر 2ملزمان کو 2لاکھ روپے جرمانہ جبکہ تیتر کی غیرقانونی نیٹنگ پر ایک ملزم کو 40ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا۔ دو مزید کارروائیوں میں اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجرچنیوٹ اویس کسانہ نے وائلڈلائف رینجرز کے ہمراہ دو مختلف چھاپوں میں جنگلی پرندوں کے غیرقانونی شکار اور تیتر کے قبضہ پر 2ملزمان کا چالان کرکے انہیں 35ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کرکے کیس