مناہل مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے بعد زہریلی گولیاں کھانے سے جاں بحق ہوئی ،پولیس تحقیقات جاری
لاہور (کرائم رپورٹر) گلبرگ فردوس مارکیٹ میں 17 سالہ لڑکی مناہل مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے بعد زہریلی گولیاں کھانے سے جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق مناہل کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر تحقیقاتی ادارے موقع پر پہنچ گئے، شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی، جبکہ ایدھی رضاکاروں نے کارروائی مکمل ہونے کے بعد میت مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گی۔