ہر طالبعلم کو ب فارم سے منسلک منفرد ڈیجیٹل شناخت ملے گی،نادرا کے تعاون سے ڈیجیٹل ریکارڈ سسٹم قائم ہوگا
کراچی (آئی این پی) سندھ کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ نظام ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ ہر طالب علم کو ب فارم سے منسلک منفرد ڈیجیٹل شناخت ملے گی،نادرا کے تعاون سے طلبہ کا جدید ڈیجیٹل ریکارڈ سسٹم قائم ہوگا۔ نئے نظام کے تحت داخلہ، حاضری اور امتحانی ریکارڈ ایک ہی پروفائل میں محفوظ ہوگا۔ نادرا کے تعاون سے طلبہ کے ریکارڈ کا مربوط ڈیجیٹل نظام قائم کیا جائے گا،ڈیجیٹل نظام سے فرضی اور دوہرے داخلوں کے خاتمے میں مدد ملے گی،اسکول تبدیل کرنے یا تعلیم چھوڑنے والے طلبہ کا ریکارڈ بھی آسانی سے ٹریک کیا جا سکے گا۔