لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ ایکسائز کا آڈٹ ہوگا۔ آڈیٹر جنرل پنجاب نے محکمہ ایکسائز کو خط لکھا دیا۔ آڈیٹر جنرل نیمحکمہ ایکسائز کو مراسلہ بھجوادیا جس میں کہا گیا ہے کہ جولائی کے تیسرے ہفتے میں آڈٹ کا آغاز ہوگا۔سب سے زیادہ لاہور سرکل کے دفاتر کا آڈٹ کیا جائیگا لاہور ذون کے 12 سرکلز کا آڈٹ کیا جائے گا۔سیکرٹری اور ڈی جی ایکسائز آفس کا بھی آڈٹ کیا جائے گا۔مجموعی طور پر 26 سرکلز کا آڈٹ کیا جائے گا۔ آڈٹ سال دو ہزار 24 اور 25 کے لیے کیا جائیگا۔