ڈاکٹروں کا گھیرا تنگ ، آڈٹ شروع

 لاہور کراچی اور اسلام آباد میں250 مہنگے ڈاکٹروں کی آمدن کا آڈٹ کیا جائے گا‘ پینٹ انڈسٹری بھی ریڈار پر آگئی
 لاہور(کرائم رپورٹر )فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق مختلف شعبوں کا آڈٹ تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا،بڑے شہروں کیڈاکٹرز ر یڈارپرآگئے،کراچی،لاہور،اسلام آباد میں بڑے اکٹرز کو نوٹس جاری کرنیکا عمل شروع ہوگیا،پہلے مرحلے میں تینوں بڑے شہروں میں 250 مہنگے ڈاکٹرز کی آمدن کا آڈٹ ہوگا۔ ،پینٹ انڈسٹری میں بھی ٹیکس چوری، نجی کمپنیاں زد میں آئیں گی،مختلف شعبوں کے آڈٹ کیلئے 600 نجی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق اگلے چند روزمیں مزید 200 نجی آڈیٹرز ہائر کیے جائیں گے