محکمہ ڈاک کے آڈٹ میں 63 ارب کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آگیا

بینک اکاونٹس کے غیر قانونی انتظام کے 5 معاملات میں 42 ارب کی خطیر رقم شامل  
بڑے تضادات کے12 معاملات بھی سامنے آئے ، مجموعی مالیت 20 ارب سے زائد ہے
اسلام آباد (آئی این پی) محکمہ ڈاک کے آڈٹ میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا۔ مالیاتی تضاد میں بینک اکاونٹس کے غیر قانونی انتظام کے 5 معاملات میں 42 ارب روپے کی خطیر رقم شامل ہے۔ تازہ ترین آڈٹ انکشافات کے مطابق مالی سال 25-2024 کے دوران وزارت مواصلات کے زیر انتظام پوسٹل سیکٹر (محکمہ ڈاک) کے کھاتوں میں 63 ارب روپے سے زائد کی مالیاتی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔ آڈٹ رپورٹ 26-2025 کے مطابق مجموعی مالیاتی بے قاعدگی کا سب سے بڑا حصہ کمرشل بینکوں کے ساتھ کھاتوں کے غیر مجاز انتظام کے 5 مختلف معاملات سے جڑا ہے جس میں 40 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم شامل ہے۔ اس کے علاوہ متفرق عنوانات کے تحت آنے والے بڑے تضادات کے 12 معاملات بھی سامنے آئے ہیں جن کی مجموعی مالیت 20 ارب روپے سے زائد ہے جبکہ واجب الوصول اور وصول نہ کی جانے والی رقوم کے 2 معاملات ہیں جن کی مالیتایک ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔