ایس پی موبائلز کی زیر صدارت ناکوں سے متعلق اجلاس

لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی موبائلز ارسلان زاہد نے ناکہ جات کے حوالہ سے خصوصی میٹنگ کی۔ ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کی زیر صدارت اہم اجلاس، سکیورٹی و کارکردگی امور زیر بحث آئے۔ ڈی ایس پیز اور ناکہ انچارجز کی کارکردگی کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں تمام ڈی ایس پیز موبائلز اسکواڈ کی داخلی و خارجی راستوں کی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران قوانین و ضابطہ پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاریوں و جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔ آپ کے بطور ڈی ایس پیز بھی کچھ فرائض ہیں، ناکوں پر اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔ تمام داخلی و خارجی راستوں پر اہلکاروں کی بریفنگ سپروائزری آفیسرز خود کریں گے۔