مبینہ مقابلہ، زخمی ڈاکو گرفتار

ہنجروال میں چھاپہ، خطرناک ڈاکو سبحان فائرنگ کے تبادلے میں پکڑا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی ڈی اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع سی سی ڈی کے مطابق سی سی ڈی اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان ہنجروال کے علاقے میں مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی ہوا۔ سی سی ڈی اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک مکان میں خطرناک ڈاکو چھپے ہیں۔ سی سی ڈی اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن نے گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جس کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی۔ سی سی ڈی اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن کے مطابق زخمی ڈاکو سبحان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی۔