ضرورت پڑی تو ملزم کو ایک سال کیلئے جیل بھیج دیں گے ‘ پھر آپ سفارش کریں گے رہا کیا جائے:جج
پشاور(آن لائن)بیٹے کے باپ پرتشددکرنے پرپشاورہائی کورٹ نے ناخلف بیٹے کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے،جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے ریمارکس دیئے کہ بیٹے کا علاج تو والد بہتر انداز میں کرسکتا ہے، تاہم عدالت نے واضح کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم ملزم کو ایک سال کیلئے جیل بھیج دیں گے اور پھر آپ سفارش کریں گے رہا کیا جائے۔یہ ریمارکس جمعرات کے روزدیے گئے ہیں،پشاور کے رہائشی بزرگ شہری کی جانب سے بیٹے کے ہاتھوں تشدد کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے پولیس کو ملزم بیٹے کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیاہے۔