لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن میں مسلح افرادکاباپ بیٹے پرتشدد،فوٹیج سامنے آ گئی ترجمان پولیس کے مطابق باپ بیٹاگاڑی میں ڈی بلاک سے جانب سی بلاک جارہے تھے،ملزمان نے باپ بیٹے کوسی بلاک کے قریب روک کرتشددکیا،ملزمان نے چھریوں کے وارسے باپ بیٹے کوزخمی بھی کردیا۔ماڈل ٹاؤن پولیس نے واقعہ میں ملوث 1 ملزم آصف کو گرفتار کر لیا،ملزم سے واقعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں تھانہ ماڈل ٹاؤن میں واقعہ کا مقدمہ درج ہے مزیدتحقیقات جاری ہیں۔