ملزمان مارکیٹ بازار اور رش والے مقامات پر واردات کرتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)مستی گیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق مستی گیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتار کرلیاملزمان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکل 2 موبائل، غیر قانونی اسلحہ اور نئے جوتوں سے بھرا توڑا برآمد کرلیا گیاملزمان اندرون سٹی سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے ملزمان مارکیٹ بازار اور رش والے مقامات پر واردات کرتے تھے ملزمان بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکل لیکر رفو چکر ہو جاتے تھے ملزمان شو مارکیٹ سے چوری کے بعد مسروقہ مال آپس میں تقسیم کرلیتے تھے گرفتار ملزمان میں علی حسن اور قاسم عرف زبیری شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے مستی گیٹ پولیس کو متحرک گینگ کی گرفتاری پر شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں،