پی سی بی نے لاہور اور کراچی میں نئے ہاسپٹیلٹی باکسز فروخت کے لیے پیش کردیے

پی سی بی نے لاہور اور کراچی میں نئے ہاسپٹیلٹی باکسز فروخت کے لیے پیش کردیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور اور کراچی میں کرکٹ سٹیڈیمز کے نئے ہاسپٹیلٹی باکسز کی فروخت کے لیے اشتہار جاری کر دیا ہے۔

یہ ہاسپٹیلٹی باکسز خاص طور پر چیمپئنز ٹرافی، بین الاقوامی سیریز، اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جیسے بڑے ایونٹس کے لیے دستیاب ہوں گے۔پی سی بی کی جانب سے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے دوران جدید ہاسپٹیلٹی باکسز بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔ قذافی سٹیڈیم لاہور کے پویلینز کی عمارت کے اوپر نئے باکسز بنائے گئے ہیں، جبکہ کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں بھی ہاسپٹیلٹی باکسز کی نئی عمارتیں مکمل کی گئی ہیں۔یہ ہاسپٹیلٹی باکسز کرکٹ میچز کے دوران عیش و آرام کی سہولتیں فراہم کریں گے، اور ان کی فروخت کے لیے فنانشل پروپوزلز 3 فروری تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔