واشنگٹن(آئی این پی)ٹرمپ کی گرین لینڈ کا کنٹرول حاصل کرنے دھمکی پر ردعمل میں ڈنمارک نے شاہی کوٹ آف آرمز تبدیل کرکے اس میں قطبی ریچھ شامل کر لیا۔ڈنمارک کے زیر کنٹرول نیم خودمختار گرین لینڈ کا نمائندہ قطبی ریچھ ہے، دنیا کے سب سے بڑے اس جزیرے کی سٹریٹجک اہمیت قطب شمالی کے گلیشیر پگھلنے سے بڑھ چکی ہے، اس کی 58 ہزار آبادی ڈنمارک سے آزادی کی خواہاں ہے۔تاہم ٹرمپ کے بیان پر گرین لینڈ کے وزیراعظم میوٹ بورپ نے اپنے ردعمل میں کہا گرین لینڈ ہمارا ہے، یہ برائے فروخت نہیں، نہ کبھی ہوگا۔