بھارتی بورڈ اس رقم سے طیارے خریدنا چاہتا ہے آسٹریلوی صحافی کا کرارا طنز

 سڈنی(سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلوی سپورٹس صحافی ڈینس نے بھارت پر کرارا طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی سی سی آئی میچ کی رقم سے انڈین ایئرفورس کیلئے طیارے خریدنا چاہتی ہے۔ حکومت پاکستان کے فیصلے کے بعد پاکستانی ٹیم 15 فروری کو بھارت کیخلاف ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میچ کا بائیکاٹ کرے گی، بھارتی براڈ کاسٹرز کو بھاری نقصان کا خدشہ ہے اور ان سب کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ اور پی سی بی کو مشترکہ طور پر 2 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو سکتا ہے۔ آسٹریلوی صحافی ڈینس نے بھارتیوں کو نشانے پر رکھ لیا ہے اور ان خوب مذاق اڑایا ہے، انھوں نے مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ میں بھارت کی شکست اور اس کے طیاروں کے گرنے کا بھی ذکر کردیا۔ ڈینس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر پوسٹ میں نہایت طنزیہ انداز میں لکھا کہ ہوسکتا ہے کہ اس ساری رقم سے بھارتی کرکٹ بورڈ آئی اے ایف( انڈین ایئرفورس)  کیلئے کچھ ایسے طیارے خرید سکے جو ان کی ساکھ کی طرح تیزی سے گرنے والے نہ ہوں۔