ڈی چوک احتجاج: عمر ایوب کی ضمانت میں 27جنوری تک توسیع

اسلام آباد(آئی این پی)ڈی چوک احتجاج کے حوالے سے درج مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے ڈی چوک پر احتجاج کے حوالے سے عمر ایوب پر درج مقدمات پرعبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 27جنوری تک توسیع کردی۔عمر ایوب اپنے وکلاء بابر اعوان، مرتضیٰ طوری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔