اغوا کار نے ماں سے ڈیڑھ سالہ بچی کو چھین لیا

روم(نیٹ نیوز) اٹلی میں سپر مارکیٹ کے باہر ماں کے ساتھ جانے والی ڈیڑھ سالہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو موقع پر ہی دھرلیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی اٹلی میں ایک سپر مارکیٹ کے باہر نامعلوم شخص نے اپنی والدہ کے ساتھ جانے والی ڈیڑھ سالہ بچی کو چھین کر لے جانے کی کوشش کی۔اس موقع پروہاں موجود راہ گیروں اور سکیورٹی عملے نے فوری مداخلت کرکے ملزم کو پکڑلیا، جھڑپ کے دوران بچی کو شدید چوٹیں آئیں جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعہ گزشتہ روز برگامو میں واقع ایسلونگا سپر مارکیٹ کے قریب پیش آیا