بجلی مہنگی ،صارفین کو 10ارب جھٹکا

بجلی 43 پیسے مہنگی ہونیکا ا مکان کوارٹر کیلئے 431 ارب کپیسٹی پے منٹس کی مد میں درکار ہیں،سی پی پی اے 
 اسلام آباد(بیورو رپورٹ)بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے لیے بجلی کی قیمت میں 43 پیسے فی یونٹ اضافے کی سماعت مکمل کرلی۔ اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کرے گی۔ منگل کو سماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں ہوئی۔منظوری کی صورت میں صارفین پر 10 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا۔ سماعت کید وران صارفین حکومت پر برس پڑے اور کہاکہ انکریمنٹل پیکیج کی وجہ سے صارفین کو نقصان ہو رہا ہے، ایسے پیکیج سے بعض صنعتوں کو فائدہ اور بعض کو نقصان ہو رہا۔ سی پی پی اے حکام نے کہاکہ کوارٹر کے لیے 431 ارب روپے کپیسٹی پے منٹس کی مد میں درکار ہیں۔ گزشتہ سال کے دوران ڈسکوز کو 459 ارب روپے کی ضرورت تھی۔