موسمی خوشگوار اثرات، سردی میں اضافہ، بلوچستان اور سندھ میں بارش و ژالہ باری

موسمی خوشگوار اثرات، سردی میں اضافہ، بلوچستان اور سندھ میں بارش و ژالہ باری

صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔

 جوہر ٹاون، کینال روڈ، اقبال ٹاون، شیراکوٹ، سکیم موڑ، یتیم خانہ، سبزار، سمن آباد سمیت دیگر علاقے بارش کی برکت سے درجہ حرارت میں کمی اور سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں درجہ حرارت میں کمی اور سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان، ساحلی/بالائی سندھ اور پاڑاچنار کے بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی دیکھی گئی ہے، جس سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔