روایتی کھیلوں کو زندہ رکھنے کیلئے وادی کالاش میں دو روزہ میلہ

مقامی کھیل ہِم غال ،برفانی پولو اورکشتی کے مقابلے بھی توجہ کا مرکز رہے
ثقافتی شناخت اور روایتی کھیلوں کو زندہ رکھنے کی اہم کاوش قرار دیا جا رہا ہے
چترال(آئی این پی )چترال کی وادی کالاش کے گاں شیخاندہ بمبوریت میں دو روزہ مقامی سرمائی کھیلوں کے میلے کا آغاز ہوگیا  ۔ لوئر چترال کی ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والا یہ میلہ علاقے کی منفرد ثقافتی شناخت اور روایتی کھیلوں کو زندہ رکھنے کی اہم کاوش قرار دیا جا رہا ہے۔میلے میں نسل در نسل منتقل ہونے والے روایتی کھیل پیش کیے جا رہے ہیں جو آج بھی اپنی مقبولیت برقرار رکھے ہوئے ہیں، شائقین نے بزکشی کے سنسنی خیز مقابلوں سے لطف اٹھایا، جبکہ مقامی کھیل ہِم غال (برفانی پولو) اور روایتی کشتی کے مقابلے بھی توجہ کا مرکز رہے