لاہور (خصوصی رپورٹ)فلڈ ریلیف فنڈ اکٹھا کرنے کیلئے پنجاب یونیورسٹی کے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ نیو کیمپس میں سکیٹ باسکٹ بال،ٹیبل ٹینس ودیگرکھیلوں کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر پی یو کے ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر شبیر سرور نے کہا پروگرام کا مقصد سیلاب متاثرہ افراد کیلئے خاص طور پر خشک کھانے کی اشیا جمع کرنا اور انہیں یہ پیغام دینا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب یونیورسٹی انکے ساتھ ہے۔ پہلے دن 25 ہزار مالیت کی اشیا جمع کی گئی ہیں جو یونیورسٹی کے مرکزی امدادی کیمپ کے حوالے کردی جائینگی۔ یہ کیمپ جاری رہے گا اور مزید مقابلے کرائے جائینگے۔ ڈائریکٹر سپورٹس اور مہمانوں نے فاتح ٹیموں کو ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر (سکیٹ پاکستان) کے نائب سیکرٹری عثمان اشرف ، پنجاب رولر سپورٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹریصابر خان اور چیف ریفری (رولر ہاکی)ایم اختر موجود تھے۔