آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں دنیا بھر کے معروف کرکٹرز شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے رمیز راجہ، وسیم اکرم اور بازید خان اس پینل کا حصہ ہوں گے، جو کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک دلچسپ تجربہ ہوگا۔دیگر اہم کمنٹری پینل ممبران میں ناصر حسین، این اسمتھ، این بشپ، روی شاستری، ایرن فنچ، میتھیو ہیڈن، میل جونز، سنیل گواسکر، ہرشا بھوگلے، مائیکل ایتھرٹن، پومیلیلو موبنگوا، قیس نائیڈو، اور سائمن ڈول شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ڈیل اسٹین، دنیش کارتک، کیٹی مارٹن اور شان پولاک بھی کمنٹری کریں گے۔پاکستانی کرکٹ کمیونٹی کے معروف تجزیہ کار اور کمنٹیٹر اطہر علی خان اور این وارڈ بھی اس پینل کا حصہ ہوں گے، جو چیمپئنز ٹرافی کے دوران اپنی آواز کے ذریعے میچز کی تفصیل فراہم کریں گے۔ اس پینل کا مقصد کرکٹ کے شائقین کو ایک بہترین اور یادگار کمنٹری تجربہ فراہم کرنا ہے، جس میں مختلف کرکٹ کے ماہرین اپنی بصیرت اور تجزیہ کے ذریعے میچز کی دلچسپ تفصیلات پیش کریں گے۔