مصطفیٰ قتل کے ملزم ارمغان کی کمرۂ عدالت میں بے ہوشی

مصطفیٰ قتل کے ملزم ارمغان کی کمرۂ عدالت میں بے ہوشی

نوجوان مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کے ملزم ارمغان کو کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں وہ کمرۂ عدالت میں بے ہوش ہو گیا۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو دو گھنٹے پہلے کراچی ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا، جہاں اس کا معائنہ بھی کیا گیا تھا اور اس کی طبیعت ٹھیک تھی۔عدالت نے کہا کہ چونکہ معائنہ پہلے ہو چکا تھا، اس لیے مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں۔ پولیس اہلکاروں نے ملزم کو ہوش میں لانے کی کوشش کی اور پھر ارمغان کو صوفے پر لٹا دیا گیا۔واضح رہے کہ عدالت نے ملزم ارمغان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔