ٹک ٹاکر سیما گل عرف سائیکو ارباب کی موت نشہ آور گولیوں کے زائد استعمال سے ہوئی

ٹک ٹاکر سیما گل عرف سائیکو ارباب کی موت نشہ آور گولیوں کے زائد استعمال سے ہوئی

پشاور کی معروف ٹک ٹاکر سیما گُل المعروف 'سائیکو ارباب' کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہو چکی ہے، جس کے مطابق ان کی موت 6 مختلف اقسام کی نشہ آور گولیاں کھانے سے واقع ہوئی۔

رپورٹ میں جنسی زیادتی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ پولیس کے مطابق، سیما گُل 7 فروری کو ورسک روڈ پر واقع اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئیں۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ان کی موت زائد مقدار میں نشہ آور گولیاں کھانے سے ہوئی۔ پولیس نے ان کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔