ہری پور: ٹک ٹاکر رضوانہ عرف حسینہ فائرنگ میں جاں بحق

ہری پور: ٹک ٹاکر رضوانہ عرف حسینہ فائرنگ میں جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر خاتون رضوانہ عرف حسینہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

یہ واقعہ علوے خالو غازی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد فرار حاصل کر لیا۔ پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور علاقے کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔