امرتسر کی توہین نہ کرو،مودی سرکار سے بھارتی پنجاب کے وزیراعلی ناراض ہوگئے
کیا اٹالین حکومت یہ اجازت دے گی امریکی فوجی جہاز ویٹیکن سٹی میں اتارا جائے؟ وزیر اعلی
نئی دہلی (آئی این پی)امریکا سے غیرقانونی تارکین بھارتیوں کو لیکر دوسری فوجی پرواز بھی مودی حکومت نے امرتسر میں اتاری تو وزیراعلی مشرقی پنجاب ناراض ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعلی بھگوت مان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا امرتسر ہم سکھوں کا مقدس شہر ہے جہاں گولڈن ٹیمپل اور کئی گردوارے واقع ہیں مگر مودی جنتا امریکہ سے نکالے گئے بھارتیوں کا ڈیپورٹ سینٹر بنا کر اسے عالمی سطح پر بدنام اور توہین کر رہی ہے. انہوں نے کہا کہ ایسا اس لیے کہ ریاستی الکیشن میں بی جے پی کی ناکامی پر پنجاب کے لوگوں کو سزا دی جاسکے۔ بھارت میں کئی عسکری ہوائی اڈے ہیں، امریکہ کا فوجی طیارہ وہاں اتارا جائے، کیا اٹالین حکومت یہ اجازت دے گی کہ امریکی فوجی جہاز وٹیکن سٹی میں اتارا جائے؟