واشنگٹن (آئی این پی )یوکرین کے مسئلے پرمذاکرات آج (منگل کو) سعودی دارالحکومت ریاض میں شروع ہونے کاامکان ہے جبکہ امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ یوکرین میں امن قائم کرنے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ صدرزیلنسکی روس یوکرین امن مذاکرات کا حصہ ہوں گے، روسی ہم منصب سے جلد ملاقات کا امکان ہے،