امیدہے فر یقین جاری سفارتی عمل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے:اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب
نیویارک(آئی این پی )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے یوکرین مسئلے کا واحد حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے ۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا یوکرین کے معاملے پر پائیدار امن کے لیے مکالمے کی بالادستی ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔پاکستانی مندوب نے امریکا سمیت متعدد ممالک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین جاری سفارتی عمل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، یہ کوششیں ایک منصفانہ اور پائیدار تصفیے پر منتج ہوں گی جو تمام فریقوں کے لیے قابلِ قبول ہو۔