26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر پٹیشنز پر جلد فیصلہ کیا جائے:گوہر ایوب‘پریس کانفرنس
اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے 26ویں آئین ترمیم کے خلاف دائر پٹیشنز پر جلد از جلد فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ‘ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے چیرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا 8فروری کو ملک کے عوام نے ہمیں بھاری میڈیٹ دیا تھا مگر اس کو راتوں رات تبدیل کردیا گیا ‘ جعلی مینڈیٹ کی حکومت نے 26ویں ترمیم منظور کی جس کے نتیجے میں بلوچستان ہائیکورٹ میں تین ججز کی تعیناتی ہوئی اس کے ساتھ ساتھ چھ مستقل اور ایک ایکٹنگ جج بنایا گیا لیکن یہاں پر ہماری پٹیشن ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہم نے مطالبہ کیا کہ جب تک پٹیشن پر فیصلہ نہ ہو اس وقت تک ججز تعینات نہ کئے جائیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ 26 ویں ترمیم کے خلاف دائر پٹیشز پر جلد از جلد فیصلہ کیا جائے گا‘ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ہمیں اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اپنے ملک کا موازنہ کرنا ہوگا ہمارے ہمسایہ ممالک نے شفاف اور ازادانہ انتخابات کرائے مگر ہمارے ہاں انتخابات شفاف نہیں ہوتے ہیں اور حالیہ انتخابات میں دھاندلی کے ریکاڑڈ ٹوٹ گئے اور غیر منتخب لوگوں کو پارلیمنٹ میں بٹھایا گیا جو ایسے قوانین لارہی ہے جس سے عوام اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو دبایا جاسک‘ پارٹی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے کہاکہ توشہ خانہ ٹو کیس کو دوبارہ موخر کردیا گیا ہے اور بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا رابطہ دنیا سے منقطع کردیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اس وقت عدلیہ کو اپنے وقار کیلئے کھڑا ہونا چاہیے