پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی حیثیت دو ٹکے کی ہے:فواد چودھری

 شیخ وقاص اکرم نے   افغان مجاہدین کو اسلحہ سپلائی کرکے کیریئر کا آغاز کیا تھا
    سلمان اکرم راجہ نے نواز شریف سے کروڑوں   فیس لی، رئوف حسن  تنخواہ دار ایجنٹ رہے 
  لاہور(آئی این پی  )سابق وفاقی وزیر  فواد چودھری نے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کو دو ٹکے کی قرار دیتے ہوئے کہا ہے  شیخ وقاص اکرم نے   افغان مجاہدین کو اسلحہ سپلائی کرکے کیریئر کا آغاز کیا،    سلمان اکرم راجہ نے نواز شریف سے کروڑوں روپے فیس لی، پانامہ سے لیکر حدیبیہ تک معاون اور پارٹنر رہے، رئوف حسن  ساری عمر تنخواہ دار ایجنٹ رہے ہیں۔سماجی رابطے کی  سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں فواد چودھری نے  الزام عائد کیا ہے  پی ٹی آئی  رہنما رہنما شیخ وقاص اکرم نے پوری پختونخوا حکومت بیچ دی، بانی کو بتایا گیا کہ ملائیشیا میں اربوں روپے کی پیمنٹ کی، مصدق عباسی معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا  شیخ وقاص اکرم نے افغان مجاہدین کو اسلحہ سپلائی کرنے کے دھندے سے کیریئر کا آغاز کیا، شیخ وقاص نے پرویز مشرف، پرویزالہی، فریال تالپور، حمزہ شہباز سے پیسے بٹورے۔انہوں نے مزید لکھا کہ شیخ وقاص اکرم اب تحریک انصاف کی فنڈنگ، صوبائی بجٹ پر عیش کر رہے ہیں ۔انہں نے کہا  فراڈ کا اندازہ لگائیں، کہ پی ٹی آئی میں سیکریٹری جنرل منتخب عہدہ ہے۔  سلمان راجا خود کو سیکریٹری جنرل کہہ کر فنڈ لے رہے ہیں، سلمان اکرم نے نواز شریف سے کروڑوں روپے فیس لی، سلمان اکرم راجا پانامہ سے لیکر حدیبیہ تک ہر گندے کام میں معاون اور پارٹنر رہے۔انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل کمیٹی کے تیسرے رکن رئوف حسن ہیں، جو ساری عمر تنخواہ دار ایجنٹ رہے ہیں، رئوف حسن نے 5 کروڑ سے زائد رقم پی ٹی آئی سے تنخواہ کے طور پر وصول کرلی، آخر انقلاب مفت تو نہیں آتا؟۔