کراچی (آ ئی این پی ) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2700 روپے فی تولہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق 2700 کے اضافے کے بعد اب فی تولہ سونا 4 لاکھ53 ہزار 562 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ10 گرام سونے کا بھا 2315 روپے اضافے سے 3لاکھ88ہزار856 روپے ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھا ئو 27 ڈالر اضافے سے 4312 ڈالر فی اونس ہے۔