لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق غازی آباد میں مقصود سے 1لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون۔شادباغ میں آذان علی سے 1لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون، اچھرہ میں فہیم سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔جوہر ٹاون میں کلیم سے1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون، ٹاون شپ میں فیاض سے 1لاکھ 20 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،راوی روڈ میں عاطف سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔نواب ٹاون اور کاہنہ سے گاڑیاں جبکہ مسلم ٹاون اسلام پورہ اور گوالمنڈی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔