اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ دورے پر آج مصر کا دورہ جائیں گے۔ وزیراعظم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق شہبازشریف قاہرہ میں منعقد ہونے والے ڈی 8 ممالک کے 11 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سمٹ کا تھیم ’’نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرنا اور ایس ایم ایز کو سپورٹ کرنا ہے‘‘۔ وزیراعظم ڈی ایٹ کے نظریات کے لئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اظہار کریں گے