نہر سے نا معلوم لاش برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)مغلپورہ کے علاقے میں نہر سے نا معلوم شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق مغلپورہ سینہر میں لاش تیرتی ہوئی دیکھ کرمقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے ایدھی رضاکاروں کی مدد سے لاش کو نہر سے نکال کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ پورسٹمارٹم رپورٹ سے معلوم ہو گی جبکہ فنگرز پرنٹس کی مدد سے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔